انگلش اور نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں کودرجہ بندی میں ترقی

   

دبئی ۔16 جولائی (سیاست ڈاٹ کام ) آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019ء میں عمدہ کارکردگی کے بعد انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے کئی کھلاڑیوں کی درجہ بندی میں میں بہتری آئی ہے۔ پلیئر آف دی ٹورنمنٹ کین ولیمسن ہندوستان کے خلاف سیمی فائنل میں 67رنز کی اننگز کھیل کر 799پوائنٹس کے ساتھ کیریئر کی بلند ترین مقام پر پہنچ گئے ہیں اور وہ دو درجہ بہتری کے بعد اب چھٹے نمبر پر ہیں جبکہ ہم وطن راس ٹیلر درجہ بندی میں پانچویں نمبر پر ہیں۔انگلش آل راونڈر بین اسٹوکس نے ٹورنمنٹ کا اختتام 694 پوائنٹس کے ساتھ کیا اور وہ پانچ درجہ بہتری کے بعد 20 نمبر پر ہیں۔جیسن رائے نے آسٹریلیا کے خلاف سیمی فائنل میں 65گیندوں پر85 رنز کی اننگز کھیل کر پہلی مرتبہ سرفہرست10 کھلاڑیوں میں جگہ بنالی۔بیٹسمینوں کی درجہ بندی میں ویراٹ کوہلی پہلے، روہت شرما دوسرے، بابر اعظم تیسرے، ڈوپلیسی چوتھے اور راس ٹیلر پانچویں نمبر پر ہیں۔ اس فہرست میں کین ولیمسن کا چھٹا، ڈیوڈ وارنر کا ساتواں، جیو روٹ کا آٹھواں، کوئنٹن ڈی کوک کا نواں اور جیسن رائے کا دسواں نمبر ہے۔بولروں میں کرس ووکس نے سیمی فائنل میں20 رنز کے عوض تین وکٹ اور فائنل میں 37رنز دے کر 3 وکٹ لئے جس کی بدولت کیریئر کے بہترین 676 پوائنٹس اور ساتویں مقام حاصل کیا۔جسپریت بمراہ پہلے، ٹرینٹ بولٹ دوسرے، کاگیسو ربادا تیسرے، پیٹ کامنز چوتھے، عمران طاہر پانچویں، مجیب زدران چھٹے، کرس ووکس ساتویں، مچل اسٹارک آٹھویں، راشد خان نویں اور میٹ ہنری دسویں نمبر پر ہیں ۔ تازہ درجہ بندی پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر جنہوں نے ورلڈ کپ میں شاندار مظاہرہ کیا لیکن وہٹاپ ٹین میں جگہ نہیں بناسکا۔انگلینڈ کے جوفرا آرچر تسلسل کے ساتھ کارکردگی دکھاتے ہوئے کیریئر میں پہلی بار 30 ویں نمبر پر آگئے ہیں، ورلڈ کپ میں انہوں نے مجموعی طور پر 20وکٹیں حاصل کیں۔نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر میٹ ہنری مسلسل عمدہ بولنگ کے باعث ٹاپ ٹین میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے، انہوں نے سیمی فائنل میں تین اور فائنل میں ایک وکٹ حاصل کی۔ آل راونڈرز میں بنگہ دیش کے شکیب الحسن بدستور پہلے نمبر پر ہیں، جبکہ بین اسٹوکس دوسرے، افغانستان کے محمد نبی تیسرے، پاکستان کے عماد وسیم چوتھے اور افغانستان ہی کے راشد خان پانچویں نمبر پر ہیں۔