انگلش بولر ڈیوڈ ورلڈ کپ کے بعد سبکدوش ہوں گے

   

ممبئی ۔ انگلینڈ کے فاسٹ بولر ڈیوڈ وِلی نے ورلڈ کپ کے بعد سبکدوشی کا اعلان کر دیا۔اس حوالے سے 33 سالہ ڈیوڈ وِلی نے کہا ہے کہ بچپن سے صرف انگلینڈ کے لیے کرکٹ کھیلنے کا خواب دیکھا، ورلڈ کپ کے بعد کرکٹ کے تمام فارمیٹس سے سبکدوش ہونے کا وقت آگیا ہے۔ڈیوڈ وِلی کو انگلینڈ نے سینٹرل کنٹریکٹ نہیں دیا تھا اور وہ ورلڈ کپ کھیلنے والے واحد انگلش کرکٹر ہیں جنہیں سینٹرل کنٹریکٹ نہیں ملا تھا۔چند دن پہلے انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے 29 کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ دیے تھے۔ڈیوڈ وِلی نے 70 ونڈے اور 43 ٹی ٹوئنٹی میچز میں انگلینڈ کی نمائندگی کی ہے۔ورلڈ کپ میں انکی کارکردگی شاندار رہی لیکن وہ زخمی ہوئے ہیں۔ ولی نے اپنے بیان میں کہاکہ وہ کرئیر کے دوران بورڈ ، ساتھی کھلاڑیوں اور افراد خاندان کی حمایت کا تہہ دل سے شکریہ اداکرتے ہیں۔