انگلش ویمن فٹبال ٹیم کا کورونا فنڈ میں عطیہ

   

لندن ۔15 اپریل (سیاست ڈاٹ کام)انگلینڈ میں خاتون فٹ بال کھلاڑیوں نے میڈیکل عملہ اورکورونا وائرس کے خلاف صف اول پرلڑنے والوں کے لیے قائم فنڈ میں عطیہ دینے کا اعلان کیا ہے۔ویمن فٹبال ٹیم کی کھلاڑیوں نے کہا ہے کہ ہمیں فنڈ میں عطیہ دینے کی خوشی ہے ہم فنڈ میں عطیہ دیں گی۔واضح رہے کہ پلئیرز ٹوگیدر کے نام سے فنڈ انگلینڈ میں فٹ بال کے کھلاڑیوں نے قائم کیا ہے جس میں 150 سے زائد فٹبالرز اب تک عطیہ کا اعلان کر چکے ہیں۔