لندن۔آسٹریلیاکے خلاف ایشز سیریز میں شکست پر معذرت کرتے ہوئے انگلینڈ اور ویلزکرکٹ بورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر ایشلے جائلز نے انگلش کرکٹ میں منظم تبدیلی پر زوردیا ہے لیکن کہا ہے کہ بڑے پیمانے پر تبدیلیاں ٹسٹ کرکٹ میں ٹیم کو متاثر کرسکتی ہے ۔ خراب صورت حال پر قابو پانے کا کوئی طریقہ نہیں ہے۔آسٹریلیا نے پانچ میچوں کی ایشز سیریز میں 3-0 کی ناقابل تسخیر برتری حاصل کر لی ہے۔جائلز نے کہا ہے کہ میں ایشز سیریز ہارنے کی پوری ذمہ داری لیتا ہوں۔ ۔ میں جانتا ہوں کہ لوگ بہت ناراض ہوں گے۔ پچھلے34 سال سے ہم آسٹریلیا جا رہے ہیں اور صرف ایک مرتبہ 2010-11 میں کامیاب ہوئے ہیں۔