کراچی۔5 مئی (سیاست ڈاٹ کام) انگلش میڈیا کے مطابق اگر کورونا وائرس کی صورتحال میں بہتری آئی تو امکان ہے کہ جون کے اوائل میں انگلش کرکٹرزکا ایک چھوٹا گروپ جمع ہوکر انٹر نیشنل سیزن کی تیاری کرے گا۔ اس وقت انگلینڈ میں کرکٹ سرگرمیاں معطل ہیں۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کا پہلا ٹسٹ8 جولائی سے شروع ہونے کا امکان ہے۔ اس سال انگلینڈ میں ڈومیسٹک سیزن نہیں ہوگا تاہم انگلش بورڈ کے مالی خسارے کو کم کرنے کے لئے انٹر نیشنل سیزن کروانے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔
