انگلش ٹیم کو صرف تین دن کی پریکٹس کا موقع

   


لندن : ہندوستان کے خلاف 5 فروری کو شروع ہونے والے پہلے ٹسٹ سے صرف تین دن قبل ہی انگلش ٹیم کو پریکٹس کا موقع ملے گا کیونکہ سری لنکا کا دورہ مکمل کرنے کے بعد انگلش ٹیم جب چہارشنبہ کو یہاں پہنچے گی تو اسے 6 دن کا قرنطینہ مکمل کرنا ہوگا۔ دی ٹیلیگراف اخبار نے کہا ہیکہ سری لنکا سے انگلش ٹیم چہارشنبہ کو چینائی پہنچے گی جس کے بعد انہیں سخت ترین قرنطینہ کی مدت مکمل کرنی ہوگی جس کی وجہ سے انہیں پہلے ٹسٹ کی تیاری کیلئے صرف تین دن کا ہی وقت ملے گا۔ دوسری جانب بین اسٹوکس، جوفرا آرچر اور روری برنس جو کہ دورہ سری لنکا پر انگلش ٹیم کا حصہ نہیں تھے اور وہ گذشتہ رات ہی ہندوستان پہنچ گئے تھے لہٰذا انہیں پہلے ٹسٹ سے قبل پانچ دنوں کی پریکٹس کا موقع ملے گا۔