انگلش ٹیم کی سرگرمیوں کا آئندہ ہفتے آغاز

   

لندن۔15 مئی(سیاست ڈاٹ کام)نگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے آئندہ ہفتے سے کرکٹ سرگرمیاں شروع کرنے کا اعلان کردیا۔ای سی بی کے ڈائریکٹر آف کرکٹ ایشلے جائلز نے کہاہے کہ جولائی میں کرکٹ کی ممکنہ واپسی کی جانب یہ پہلا قدم ہوگا۔ ٹریننگ اور بند دروازوں کے پیچھے کرکٹ کی واپسی حکومتی اجازت سے مشروط ہے۔کورونا وائرس کے باعث انگلینڈ میں کرکٹ کی سرگرمیاں معطل ہیں لیکن انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ پر امید ہے کہ آئندہ ہفتے سے کھلاڑی ٹریننگ کا باقاعدہ آغاز کریں گے۔ مختلف میدانوں پر کرکٹرز کوچز اور ٹریننگ کی نگرانی میں انفرادی ٹریننگ سیشن ہوگا۔انگلش بورڈ نے پلیئرز اور ٹرینرز کیلیے ایس او پی بھی جاری کردیے۔ پہلے مرحلے میں بولرز ٹریننگ کا آغاز کریں گے، جس کے بعد بیٹسمین اور وکٹ کیپرز کی ٹریننگ کا مرحلہ شروع ہوگا۔