لندن ۔27 نومبر (سیاست ڈاٹ کام )انگلش کرکٹ ٹیم آئندہ سال مارچ میں سری لنکا کا دورہ کرے گی جہاں وہ دو ٹسٹ میچز کی سیریز کھیلے گی۔ ای سی بی کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ٹسٹ 19سے 23 مارچ تک گال انٹرنیشنل اسٹیڈیم جبکہ دوسرا ٹسٹ 27 سے 31مارچ تک کولمبو کے آر پریماداسا اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔