انگلش کرکٹر ایلکس ہیلز نے انٹرنیشنل کرکٹ کو خیر باد کہہ دیا

   

لندن: انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج بیٹر ایلکس ہیلز نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ ہیلز نے کرکٹ لیگز کی خاطر انگلینڈ کرکٹ بورڈ کا سنٹرل کانٹریکٹ چھوڑنے کا فیصلہ کیا تھا۔ جمعہ کو 34 سالہ ہیلز نے انسٹاگرام پر کہا کہ تینوں فارمیٹ کے 156 میچوں میں ملک کی نمائندگی کرنا اعزاز کی بات ہے۔ ایلکس ہیلز نے کہا کہ مجھے اس بات کی خوشی زیادہ ہیکہ انگلینڈ کے لیے میرا آخری میچ ورلڈکپ فائنل جیتنا تھا، انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد دنیا بھر میں فرنچائز کرکٹ بدستور کھیلتا رہوں گا۔ واضح رہے کہ ایلکس ہیلز نے انگلینڈ کی نمائندگی کرتے ہوئے 11 ٹیسٹ،70 ایک روزہ اور 75 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے۔