لندن۔ انگلینڈ کی ٹیم مختلف فارمیٹ میں مختلف کوچ کی واپسی کی طرف گامزن ہے کیونکہ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کے نئے منیجنگ ڈائریکٹر روب کی نے دو نئے سربراہوں کے تقررکے ساتھ پہلا بڑا فیصلہ کیا۔ کوچزکے لیے اشتہار دیاگیا ہے ۔ مختلف فارمیٹ میں ایک مختلف کوچ کی توقع تھی جیسا کہ روب نے کمنٹیٹر کے طور پر کام کرتے ہوئے ایسا کرنے کی وکالت کی ہے۔