لندن ۔ 4 جنوری (سیاست ڈاٹ کام)دورہ جنوبی افریقہ میں موجود انگلش ٹیم جہاں بیماریوں میں گھری ہوئی ہے وہیں فٹنس مسائل نے ای سی بی کوپریشان کردیا ہے۔ انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے ٹیم کے اگلے تمام ٹریننگ سیشنز میں فٹبال کھیلنے پر پابندی عائد کردی جس کا اطلاق فوری ہوگا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ انگلینڈ بھی ان ممالک میں شامل ہے جہاں کرکٹ سے زیادہ فٹبال پسند کیا جاتا ہے اور کرکٹ کھیلنے والی تما م ٹیمیں وارم اپ ہونے کے لئے مسلسل ٹریننگ کیمپ میں فٹبال کا ایک سیشن ضرور رکھتی ہیں ۔ انگلش ٹریننگ کیمپ میں فٹبال کھیلتے ہوئے رائے برنز اپنا ٹخنہ تڑوابیٹھے ہیں جس کے بعد یہ فیصلہ لیا گیا ہے ۔جوفرا آرچر کہنی کی تکلیف کی وجہ سے کیپ ٹائون ٹسٹ نہ کھیل سکے اور برنز کا بری طرح زخمی ہونا اور پھر پوری سیریز سے باہر ہونا ناقابل تلافی نقصان ہے ۔