انگلینڈنے پاکستان کیخلاف T20ّسیریز 2-0سے جیت لی

   

ورلڈکپ میں شرکت کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم لندن سے امریکہ پہنچ گئی

لندن :آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم لندن سے امریکہ پہنچ گئی۔پاکستان کرکٹ ٹیم دورہ یورپ میں آئرلینڈ اور انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے کے بعد لندن سے امریکہ پہنچ گئی ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم پہلے ریاست ٹیکساس کے شہر ڈیلس پہنچی ہے جہاں آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ اے میں پاکستان کا پہلا میچ 6 جون کو میزبان امریکہ سے ہو گا۔ انگلینڈ نے پاکستان کو چوتھے ٹی ٹوئنٹی میں 7 وکٹ سے ہرادیا اور سیریز 2-0سے جیت لی دو میاچس بارش کے باعث منسوخ کردئے گئے تھے۔واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا انعقاد امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں ہورہا ہے، ایونٹ یکم جون سے شروع ہو رہا ہے جہاں پہلے پریکٹس میاچس ہونگے ۔ پاکستان نے دورہ یورپ میں آئرلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتی جبکہ گرین شرٹس کو انگلینڈ نے 4 میچز کی سیریز میں 2 صفر سے شکست دی۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے پاکستان کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے کیونکہ انگلینڈ کے خلاف آخری ٹی 20میاچ سے قبل آل راونڈر عماد وسیم زخمی ہوگئے ہیں ۔