انگلینڈٹی 20 ٹیم کا اعلان

   

لندن ۔انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹی20 سیریز کے لیے اپنے تجربہ کار اور مضبوط اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے اور ایان مورگن ٹیم کی قیادت کریں گے۔پاکستان کے خلاف ونڈے سیریز سے قبل انگلینڈ کے کیمپ میں تین کھلاڑیوں سمیت 7 افراد کے کورونا ٹسٹ مثبت آنے کے بعد کھلاڑیوں اورانتظامیہ کو قرنطینہ کردیا گیا تھا اور میزبان ٹیم نے سیریز کے لیے نئے اسکواڈ کا اعلان کیا تھا۔نئے کھلاڑیوں میں ثاقب محمود نے مین آف دی سیریز کا اعزاز حاصل کیا۔