انگلینڈ۔آسٹریلیا عالمی ٹسٹ چمپئن شپ کا آغازہوگیا

   

برمنگھم، یکم اگست (سیاست ڈاٹ کام) انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ایشیز سیریز کے جمعرات سے شروع ہوئے پہلے ٹسٹ میچ کے ساتھ ہی آئی سی سی کی طویل انتظار عالمی ٹسٹ چمپئن شپ کا بھی آغاز ہو گیا۔آسٹریلیا نے یہاں ایجبسٹن میدان پر انگلینڈ کے خلاف سیریز کے پہلے ٹسٹ میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ لنچ کے وقت 27 اوورس کے بعد آسٹریلیا کا اسکور 3 کوٹ کھو کر 83 رنز تھا۔ پہلے سیشن میں کنگارو ٹیم نے دونوں اوپنر ڈیوڈ وارنر اور کیمرون، بین کراک کے علاوہ ٹیم عثمان خواجہ کا وکٹ گنوا دیا تھا۔ کیمرون بن کرافٹ نے ڈیوڈ وارنر کے ساتھ اننگز کی شروعات کی لیکن اننگز کے چوتھے ہی اوور میں ٹیم نے وارنر (2) کا وکٹ گنوا دیا۔ انہیں تیز بولر اسٹورڈ براڈ نے ایل بی ڈبلیو کرتے ہوئے آوٹ کردیا۔ دوسری وکٹ کی شکل میں بین کرافٹ آوٹ ہوئے جنہیں براڈ میں روٹ سے کیچ آؤٹ کرایا اس کے بعد عثمان خواجہ کو 13 رنز کی کم ترین اسکور پر کریس ووکس نے آوٹ کردیا۔ اسٹمپ کے وقت اسٹیواسمتھ 23 اور ٹریویس کھیل رہے تھے۔ تادم تحریر لنچ کے بعد کھیل شروع ہوگیا اور آسٹریلیا کا اسکور 100 رنزسے زائد ہوچکا ہے۔ ٹسٹ کرکٹ کو مقبول بنانے کیلئے اس کی ابتدا کی گئی ہے جو دو سال کے دائرے میں کھیلی جائے گی اور اس کا پہلا میچ ایجبسٹن میں یکم ؍ اگست سے آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان ہو رہا ہے ۔ یہ چمپئن شپ 31 مارچ 2021 تک جاری رہے گی اور ٹاپ دو ٹیمیں 10 سے 14 جون 2021 تک ہونے والے فائنل میں نبردآزما ہوں گی۔اس سائیکل کے دوران 12 مکمل رکن ممالک میں سے نو ملک 27 سیریز میں مقابلہ کریں گے ۔ ان نو ٹیموں میں آسٹریلیا، بنگلہ دیش، انگلینڈ، ہندستان ، پاکستان، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ، سری لنکا اور ویسٹ انڈیز ہیں۔اس چمپئن شپ کے دوران ٹیمیں گھریلو اور بیرونی بنیاد پر تین تین سریز کھیلیں گی۔ ہر
سیریز میں کم از کم دو اور زیادہ سے زیادہ پانچ ٹسٹ ہوں گے ۔ ہر سیریز کے بنیاد پر ٹیموں کو پوائنٹس دیئے جائیں گے ۔ لیکن سیریز میں پوائنٹس کی تقسیم کچھ مختلف انداز میں ہو گی ۔ پانچ ٹسٹ میچوں کی ایشیز سیریز کے لئے ہر جیت پر 24 پوائنٹس دیے جائیں گے اور دو ٹسٹ میچوں کی سیریز میں ہر جیت پر 60 پوائنٹس دیے جائیں گے ۔تین ٹسٹ میچوں کی سیریز میں ہر جیت پر 40 پوائنٹس اور چار ٹسٹ میچوں کی سیریز میں ہر جیت پر 30 پوائنٹس دیے جائیں گے ۔ اسی طرح دو، تین، چار اور پانچ میچوں کی سیریز میں ڈرا اور ٹائی پر مختلف پوائنٹس رکھے گئے ہیں۔ ہارنے پر کوئی پوائنٹس نہیں ہے ۔ ہر سیریز میں کل 120 پوائنٹس رہیں گے ۔ لیگ مرحلے کے اختتام کے بعد پوائنٹس ٹیبل میں ٹاپ رہنے والی دو ٹیمیں فائنل کھیلیں گی۔ایشیز کے جمعرات سے یہاں ایجبسٹن میں ہو رہے پہلے مقابلے میں آسٹریلیا نے ٹاس جیتنے کے بعد انگلینڈ کے خلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور اس ٹسٹ چمپئن شپ کا بھی آغاز کر دیا۔ ہندستانی کرکٹ ٹیم وراٹ کوہلی کی قیادت میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 22 اگست سے عالمی چمپئن شپ کا آغاز نارتھ ساؤنڈ میں کرے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹسٹ میچوں کی سیریز کھیلی جانی ہے ۔