انگلینڈ اور آئرلینڈ کے درمیان آج آخری ونڈے

   

ساؤتھمپٹن۔ انگلینڈ اور آئرلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ونڈے میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اورآخری میچ منگل کو روز باؤل، ساؤتھمپٹن میں کھیلا جائے گا۔ انگلینڈ کو آئرلینڈ کے خلاف سیریز میں2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے ۔ انگلینڈ نے آئرش ٹیم کو پہلے میچ میں6 وکٹوں سے شکست دی جبکہ دوسرے میچ میں 4 وکٹوں سے مات دی تھی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریزکا تیسرا میچ بھی ڈے اینڈ نائٹ ہوگا۔ انگلینڈ ٹیم کو آل راؤنڈر بین اسٹوکس، جو روٹ، جوس بٹلر، کرس ووکس اور جوفرا آرچر کی خدمات حاصل نہیں ہوں گی۔ انگلینڈ ٹیم کے کپتان ایان مورگن نے کہا ہے ان کی ٹیم مکمل طور پر فٹ اور بھرپورفارم میں ہے اور مہمان ٹیم کو تیسرے میچ میں بھی شکست دیکر سیریز میں وائٹ واش کرے گی۔ واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان جاری ونڈے سیریزآئی سی سی مینز ورلڈکپ سوپرلیگ2020 کا حصہ ہے جس میں انگلینڈ کی ٹیم مسلسل دو میچ جیت کر20 نشانات کے ساتھ سرفہرست ہے ۔