گروس آئلٹ (سینٹ لوشیا)۔ اگر ویسٹ انڈیز کے خلاف ان کی بااختیار جیت ایک علامت ہے، تو ایسا لگتا ہے کہ انگلینڈ کے بیٹرس کو صحیح وقت پر اپنی ناقابل تسخیر موقف کا لبادہ مل گیا ہے اور وہ جنوبی افریقی بولنگ کے خلاف ایک بہتر مظاہرہ پر نظر رہیں گے۔ جمعہ کو یہاں ٹی20 ورلڈ کپ کے سوپر 8 کے گروپ 2 کے میچ میں ان دونوں ٹیموں کے درمیان ایک اہم ٹکراؤ متوقع ہے ۔ انگلینڈ نے ونڈیز کے خلاف اپنی خطرناک ترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا یہاں آٹھ وکٹوں سے کامیابی حاصل کی جس نے انہیں بہتر نیٹ رن ریٹ +1.34 کے ذریعہ جنوبی افریقہ کے +0.90 کے رن ریٹ کے خلاف گروپ میں پہلے مقام پر پہنچا دیا۔ یہ کہ یہاں کے فاتح کا آئی سی سی کے اس عالمی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں ان کی رسائی کو یقینی بنائے گا۔ دوسری طرف جنوبی افریقہ کو امریکہ سے خوف کا سامنا کرنا پڑا تھا لیکن وہ اپنے سوپر ایٹ کے افتتاحی میچ میں 18 رنز سے کامیاب رہے ۔انگلش اوپنر فل سالٹ نے دکھایا کہ وہ دنیا کے نمبر2 ٹی 20 بیٹر کیوں ہیں جب انہوں نے ٹیم کے 181 رنز کے مشکل نشانے کے تعاقب میں احتیاط اور جارحیت کو ملا کر ناقابل شکست 87 رنز بنائے۔ کپتان جوس بٹلر جو اپنے نام کے آگے کچھ رنز لکھنے کی کوشش کریں گے۔گروپ مرحلے میں آسٹریلیا کے خلاف اپنی شکست میں42 رنز بنانے والے بٹلر چار اننگز میں صرف 91 رنز بنا کر اپنے بہتر آغازکو بڑے اسکور میں تبدیل نہیں کر سکے۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف ناٹ آؤٹ 48 رنز بنانے والے جونی بیرسٹو کی فارم میں واپسی بھی انگلینڈ کے لیے ایک بڑی خبر ہے ۔ بیئرسٹو نے اس ٹورنمنٹ میں صرف 46 رنز بنائے تھے لیکن انہوں نے اپنے تمام تجربے کو ویسٹ انڈیز کے خلاف بڑے میچ کے لیے استعمال کیا۔کگیسو ربادا اور کیشو مہاراج جیسے کھلاڑیوں کے لیے چیلنج انگلینڈ کے بیٹرس کو میچ میں تیزی سے رنز بنانے سے روکنا ہوگا۔ جنوبی افریقی جوڑی نے درمیانی اور ڈیتھ اوورز میں غیر معمولی کنٹرول اور نظم و ضبط کا مظاہرہ کرتے ہوئے امریکہ کے خلاف عمدہ جیت پر مہر ثبت کی، جو آخری دو اوورز میں 28 رنزکا تعاقب کرنے میں ناکام رہے۔ جنوبی افریقہ کے لیے سب سے بڑی مثبت بات کوئنٹن ڈی کاک کا اپنی فارم کو دوبارہ دریافت کرنا ہے۔ 20، 0، 18 اور 10 ، اب تک کے اوپنر سے اپنی ناقص کارکردگی کے بعد ڈی کوک نے امریکہ کے خلاف 40 گیندوں پر 74 رنز بنائے۔ انگلینڈ کو ان حالات کا بھی بہتر اندازہ ہو گا جو پہلے ہی یہاں ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیل چکے ہیں۔ ڈی کاک نے امریکہ کے خلاف میچ کے بعد کہا تھا کہ ہمارے پاس جیتنے کے لیے ابھی کچھ اورگیمز باقی ہیں۔ مختلف مقامات، مختلف پچز، نہیں معلوم کہ آپ وہاں سے کیا حاصل کرنے والے ہیں۔جبکہ سالٹ اور بیئرسٹو بلے سے حاوی رہے، انگلش بولروں نے یہ بھی دکھایا کہ کس طرح پرسکون وکٹ پرگیند کرنا ہے، جبکہ 52 ڈاٹ گیندیں کیں جس نے ویسٹ انڈیزکو لگاتار دوسری مرتبہ 200 سے زائد کا مجموعہ حاصل کرنے سے روک دیا۔عادل رشید 5.25 کی اکانومی کے ساتھ غیر معمولی رہے جبکہ جوفرا آرچر نے بھی 12 ڈاٹ گیندوں کے ساتھ ونڈیزکے بیٹرس کو پریشان کیا۔ اس نے ونڈیزکو کم از کم 20 رنز کم بنانے پر مجبورکیا اور حریف جوڑی ڈی کوک اور ہینرک کلاسن کے خلاف ان کے مظاہرے توجہ کے مرکز ہوں گے۔