لیڈز۔تیسرے ٹسٹ کے پہلے دن کے ابتدائی سیشن میں ہندوستانی بولروں نے اوپنرس کو آوٹ تو کیا لیکن وہ انگلش ٹیم کو بڑی سبقت کی سمت گامزن ہونے سے روکنے میںناکام ہے۔اوپنرس حسیب حمید 68 رنز بناکر جڈیجہ کی گیند پر بولڈ ہوئے جبکہ روری برنز کی شکل میں محمد سمیع نے ہندوستان کو پہلی وکٹ دلوائی تاہم انگلش اوپنر نے 61 رنز بنائے ۔تادم تحریر روٹ کی نصف سنچری کے بعد انگلینڈ نے 256/2 اسکور کے ساتھ 178 رنز کی سبقت بنالی ہے ۔