انگلینڈ جانے والے ہندوستانی کھلاڑیوں کا گھربیٹھے کورونا ٹیسٹ

   

نئی دہلی، : انگلینڈ کے خلاف ٹسٹ سیریز اور نیوزی لینڈ کے خلاف عالمی ٹسٹ چیمپئن شپ فائنل کے لئے انگلینڈ جانے والے ہندوستانی کھلاڑیوں اور ان کے کنبے کا گھر بیٹھے کورونا ٹسٹ ہوگا۔ اس سلسلے میں ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے ان سبھی کھلاڑیوں کے ساتھ تال میل کرکے ان سے ان کے گھر کا پتہ مانگا ہے ۔ کھلاڑیوں اور ان کے کنبے کے ٹسٹ کے لئے بی سی سی آئی منیجمنٹ ہر کھلاڑی کے گھر پر ، چاہے وہ ملک کے جس بھی حصہ میں ہوں، میڈیکل ٹیمیں بھیجیں گے ۔ اگلے کچھ روز میں کورونا ٹسٹ کئے جانے کی امید ہے ۔ ٹیم کے مقامی اراکین کو ایک ہفتے کی چھوٹ دی جائے گی جس میں انہیں اپنے گھر سے نہ نکلنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق کوارنٹین 18 یا 19 مئی کو شروع ہوگا اور دو جون کو انگلینڈ جانے کا وقت ہونے پر دو ہفتے کی کوارنٹین مکمل ہو جائے گی۔ کوارنٹین کی مدت شروع ہونے سے پہلے ٹیم کے ہر کھلاڑی اور کنبے کے ممبر جو ان کے ساتھ جانا چاہتے ہیں ، سب کا تین مرتبہ ٹسٹ ہوگا اور پھر ایک مرتبہ کوارنٹین میں آنے کے بعد مستقل طور پر ٹسٹ ہوں گے ۔ بی سی سی آنے بایو ببل میں کورونا کے معاملے سامنے آنے کے بعد ہیلتھ ضابطے کو نافذ کرنے کے لئے مزید سخت رخ اختیار کیا ہے ۔ خیال رہے کہ ہندوستان کو نیوزی لینڈ کے خلاف 18 جون کو ڈبلیو ٹی سی فائنل کے علاوہ انگلینڈ کے خلاف اگست ۔ ستمبر میں پانچ میچوں کی ٹسٹ سیریز بھی کھیلنی ہے ۔