انگلینڈ: جہاز، ریل اور بسوں میں ماسک پہننا لازمی

   

لندن ۔ 5 جون (سیاست ڈاٹ کام) انگلینڈ میں 15 جون سے پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کرنے کیلئے فیس ماسک کا پہننا لازمی قرار دیدیا گیا۔ احکامات پر عمل درآمد نہ کرنے کی صورت میں شہریوں پرجرمانہ کیا جائیگا۔برطانیہ کے سیکرٹری ٹرانسپورٹ گرانٹ شیپس نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ لاک ڈاؤن میں مزید نرمی کے بعد مسافروں کی تعداد بڑھنے کا امکان ہے جس کیلئے تمام حفاظتی اقدامات کئے جائیں گے۔ جہاز، ریل اور بسوں میں سفر کرنے والوں کو ماسک پہننا لازم ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ چھوٹے بچے، معذور اور ایسے افراد جنہیں سانس کی بیماری ہے، ان مسافروں کیلئے ماسک پہننا لازمی نہیں۔