انگلینڈ دوسرے ٹی 20 میں دورنز سے کامیاب

   

Ferty9 Clinic

ڈربن۔15 فروری (سیاست ڈاٹ کام) دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کا حساب برابرکرتے ہوئے سخت مقابلے کے بعد دورنز سے کامیابی کی بدولت تین میچوں پر مشتمل سیریز 1-1 سے برابر کردی جس کیلئے معین علی مرد میدان قرار پائے۔کنگز میڈ پر میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو جوز بٹلر کی دو رنز پر واپسی کے بعد جیسن روئے40 اور جانی بیئراسٹو 35 رنز بنا کر ٹیم کو سنبھالنے میں کامیاب رہے جبکہ کپتان ایان مورگن نے 27 رنز بنائے لیکن انگلینڈکو سات وکٹوں پر 204 رنز تک پہنچانے میں بین اسٹوکس کے ناقابل شکست 47 اور معین علی کے تین چوکوں اورچار چھکوں سمیت 39 رنز نے اہم کردار نبھایا۔لونگی این گیڈی نے تین اور اینڈائیل پھیلکوایو نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ جنوبی افریقہ کو جوابی اننگز میں ٹیمبا بفوما نے 31 اور کوئنٹن ڈی کوک نے دو چوکوں اور آٹھ چھکوں سمیت جارحانہ 65 رنز بنا کر 92 رنز کا آغاز دیا لیکن ڈیوڈ ملر21 اور ڈیوالڈ پریٹوریس 25 کے علاوہ ریسی فان ڈیر ڈوسین کے ناقابل شکست 43 رنز مجموعی اسکور سات وکٹوں پر 202 رنز تک لے جا سکے۔ٹام کرن،کرس جورڈن اور مارک ووڈ نے فی کس دو وکٹیں حاصل کیں۔