لندن: نیوزی لینڈ کے خلاف ورلڈ ٹسٹ چمپئن شپ (ڈبلیوٹی سی) فائنل اورانگلینڈ کے خلاف ٹسٹ سیریز کے لئے ہندوستانی ٹیم میں منتخب ہوئے دائیں ہاتھ کے بیٹسمین ہنوماوہاری نے کہا ہے کہ انگلینڈ میں آپ کو اپنے شاٹ کے انتخاب کے تئیں پوری طرح سے پراعتماد ہوناہوگا۔ہندوستانی بیٹسمین نے انگلینڈ میں اسٹورٹ براڈ جیسے بولر کے خلاف اورڈیوک گیند کے ساتھ کھیلنے کا تجربہ پر بات کرتے ہوئے کہا ہندوستان میں آپ ہلکاساپش کرکے اس سے دورہوسکتے ہیں یایہاں تک کہ اگرڈرائیو والی گیند نہیں ہے توبھی آپ اوپر کی جانب ڈرائیوکرکے گیند سے دورہوسکتے ہیں۔ اگر مجھے اس گیند کو دوسری بارکھیلنا ہوتا، تو ممکن ہے کہ میں دیر سے کھیلنے کی کوشش کرتا۔ہنوما وہاری نے کہا انگلینڈ میں ڈیوک گیندیں بھی چیلنج ہوں گی۔ جب دھوپ نکلی ہوگی تو بیٹنگ آسان ہوگی لیکن اگرموسم نمی والاہوا اوربادل چھائے رہے تو گیند پورے دن سونگ کرے گی۔ کاونٹی کرکٹ میں شروعات میں مجھے یہ چیلنج ملاتھا۔ یہاں کافی سردی ہے اورایسے میں بولروں کو پچ سے کافی مدد ملتی ہے ۔ وہاری اپنے ٹسٹ ڈیبیو میں انگلینڈ کے فاسٹ بولر اسٹورٹ براڈ کے خلاف 23 گیندوں پر بغیرکھاتا کھولے آوٹ ہوگئے تھے ۔ اس بارے میں انہوں نے کہا میں نے تب سوچاتھا کی شایدڈرائیو کرنے کے لئے گیند کی لمبائی اچھی ہے ، لیکن انگلینڈ میں آپ کو شاٹ سلیکشن کے تعلق سے احتیاط برتنے کی ضرورت ہوتی ہے ۔ویراٹ کوہلی کی قیادت میں ہندوستانی ٹیم میں نیوزی لینڈ کے خلاف ڈبلیو ٹی سی فائنل اورانگلینڈ کے خلاف پانچ میچوں کی ٹسٹ سیریز کے لئے انگلینڈ پہنچ چکی ہے ۔ قابل ذکر ہے کہ آی پی ایل کے اس سیزن میں کسی بھی ٹیم کے ذریعہ نہ خریدے جانے کے بعد ہنوماوہاری کاونٹی کرکٹ کھیلنے چلے گئے تھے ۔ وہ تب سے وہیں تھے اور وہ براہ راست ہندوستانی ٹیم میں شامل ہوئے ہیں۔