انگلینڈ میں ریلوے اسٹیشن کےٹکٹ آفس بند کرنے کا منصوبہ

   

لندن : انگلینڈ میں ریلوے نظام میں جدت لانے کیلئے آئندہ تین برس میں ریلوے اسٹیشنز کے ٹکٹ آفس بند کرنے کا منصوبہ تیار کر لیا گیا۔ ریل ڈلیوری گروپ کی جانب سے چندبڑے اسٹیشنزکیسواتمام ٹکٹ آفس بندکرنیکی تجاویزپیش کی گئی تھی۔حکام کا کہنا تھا کہ تجویز کے تحت ریلوے اسٹیشنوں پر ٹکٹوں کی خریداری، ٹریول ایڈوائز اورمعمر و معذور افراد کی مددکیلئیعملہ موجود رہیگا۔حکام کے مطابق گزشتہ برس صرف 12 فیصد ٹکٹ، ٹکٹ آفس سے اور دیگر آن لائن یا وینڈنگ مشین سے خریدے گئے تھے۔حکام کا کہنا تھا کہ تجویز کے تحت اگلے تین سال کے اندر اندر چند بڑے ریلوے اسٹیشنز کو چھوڑ کر باقی 1 ہزار سات ٹکٹ آفس بند کردیے جائیں گے جبکہ اسٹیشن ٹکٹ آفیس کے اسٹاف کو دیگر اہم خدمات پر تعینات کیا جائے گا۔دوسری جانب ریلوے اسٹیشنوں کے ٹکٹ آفسوں میں کام کرنے والے ملازمین بیروزگاری کی خدشات کے پیش نظر اس فیصلے پر پریشان نظر آتے ہیں۔