بکرے کے گوشت میں گائے کا گوشت ملانے کا الزام ،ملزمین گرفتار
لندن: برطانیہ کے شہر شیفیلڈ کے ریسٹورنٹ میں مذہبی تعصب کا واقعہ پیش آیا ہے۔ انگلینڈ کے علاقے شیفیلڈ میں برٹش پاکستانیوں کے ریسٹورنٹ پر ہندو انتہا پسندوں نے حملہ کر دیا۔ گروہ نے ریسٹورنٹ میں توڑپھوڑ کی اور عملہ کو ہراساں بھی کیا۔ریسٹورنٹ مالک رحیم اللہ خان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہندوستانی شہری نشے کی حالت میں تھے اور کھانا کھانے کے بعد کاؤنٹر پر شور مچا دیا کہ بھیڑ کے گوشت میں گائے کا گوشت ملایا گیا ہے۔رحیم اللہ خان کے مطابق حملے میں ریسٹورنٹ کی شیشے اور دیگر اشیا کو نقصان پہنچا۔ریسٹورنٹ انتظامیہ نے انھیں بتایا کہ بیف مینیو میں ہے ہی نہیں تاہم نشہ میں دھت افراد نے ورکرز پر حملہ کر دیا۔حملہ آوروں نے الزام عائد کیا کہ بھیڑ کے گوشت میں گائے کے گوشت کی آمیزش تھی اور گائے ہمارے لیے مقدس ہے۔ ہم نے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ گائے گوشت نہیں ہونا چاہیے۔ واقعہ کے بعد ملزمین کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔برطانوی پولیس کی جانب سے شیفیلڈ ریسٹورنٹ میں پیش آنے والے واقعے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔