برمنگھم: انگلینڈ نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کو 23 رنز سے شکست دی ۔ پاکستانی ٹیم 19.2 اوورز میں 160 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ جیت کیلئے مقررہ ٹارگٹ کے تعاقب میں پاکستان کے اوپنرز محمد رضوان اور صائم ایوب نے بیٹنگ کا آغاز کیا لیکن دونوں ہی ناکام ہوگئے۔ رضوان صفر جبکہ ایوب صرف دو رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ پاکستان کے کپتان بابراعظم 32 اور فخر زمان 45 بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور انگلینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی جس پر میزبان ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 183/7 اسکور کئے۔ انگلینڈ کے جوز بٹلر نے پاکستانی بولروں کو پیٹا اور51 گیندوں پر 8 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 84رنز کے ساتھ سرفہرست رہے۔ فل سالٹ اور بٹلر نے اننگز کا آغاز کیا ۔سالٹ 13 رنز بنا کر عماد وسیم کی گیند پر شاہین شاہ آفریدی کے ہاتھوں 25 رنز کے ٹیم اسکور پر آوٹ ہوگئے۔ان کے بعد ول جیکس نے میدان سنبھالا اور وہ 37 رنز بنا کر حارث روف کی گیند پر آوٹ ہوئے۔ جانی بیئر سٹو نے 25 رنز بنائے۔ حارث روف ، عماد وسیم نے 2 ، 2 کھلاڑیوں کو پویلین پہنچایا جبکہ شاہین آفریدی نے 3 وکٹیں حاصل کئے۔ محمد عامر کو وکٹ نہ ملی۔