انگلینڈ میں کرکٹ سرگرمیاں یکم جولائی تک ملتوی

   

لندن ۔26 اپریل (سیاست ڈاٹ کام)کورونا وائرس کے باعث انگلینڈ میں کرکٹ کی سرگرمیاں یکم جولائی تک معطل کر دی گئی ہیں، اس سے قبل انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے 28 مئی تک کرکٹ کی سرگرمیاں معطل رکھنے کا اعلان کیا تھا۔انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے کرکٹ کی سرگرمیاں معطل رکھنے کا اعلان پریس ریلیز کے ذریعے کیا، جس کے مطابق اب کرکٹ کی سرگرمیاں یکم جولائی تک معطل رہیں گی۔انگلینڈ کی مینز اور وویمن کرکٹ ٹیموں کا انٹرنیشنل سیزن جولائی سے ستمبر تک ہوگا اس طرح انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ٹسٹ میچ کی سیریز التوا کا شکار ہو گئی ہے۔انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان سیریز جون میں مقرر تھی، انگلینڈ اور ہندوستان کی ویمن ٹیموں کے درمیان جون میں دو ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز بھی التوا کا شکار ہوگئی ہے۔ای سی بی نے 28 مئی تک کرکٹ کی سرگرمیاں معطل کی تھیں، تاہم اب اس میں اضافہ کردیا گیا ہے، یکم جولائی تک کاونٹی چیمپئن شپ کے نو مرحلے ملتوی ہو جائیں گے، اس کے علاوہ ویٹیلیٹی بلاسٹ کے گیارہ گروپ میچز بھی مثاثر ہوں گے۔