دبئی۔29 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) آئی سی سی ورلڈ ٹسٹ چمپئن شپ میں انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کیخلاف 3-1 سے کامیابی کی بدولت اپنا تیسرا مقامن مزید مستحکم کرلیا ہے لیکن میزبان ٹیم سلو اوور ریٹ کے باعث چھ پوائنٹس گنوا بیٹھی اور اس سزا کا سامنا کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔ آئی سی سی نے جو تازہ ترین رینکنگ جاری کی اس کے مطابق ہندوستان 360 اور آسٹریلیا 296 پوائنٹس کی بدولت ابتدائی دو مقام پر بدستور فائز ہیں لیکن انگلش ٹیم 9 میچوں میں پانچ فتوحات اور حاصل شدہ 146پوائنٹس کی بدولت تیسرا مقام مزید مستحکم کرنے میں کامیاب ہو گئی ہے۔ پاکستان چوتھے اورسری لنکا پانچویں نمبر پر موجودہے۔
چینی کھلاڑی کرونا وائرس کی
وباء سے متاثر
بیجنگ۔29جنوری ( سیاست ڈاٹ کام) چائنیز فٹبال اسوسی ایشن ( سی ایف اے ) نے تصدیق کی ہے کہ فٹبال ٹیم کی چار خاتون کھلاڑی جن میں اسٹار اسٹرائیکر وانگ شوانگ بھی شامل ہیں ،وہ آئندہ ہفتہ سڈنی میں منعقد شدنی ٹوکیو اولمپک ویمن کوالیفائینگ فٹبال مقابلوں میں شرکت نہیںکرپائیں گی کیونکہ وہ جس علاقہ میں مقیم ہیں وہ کرونا وائرس سے متاثر ہے۔ ووہان علاقہ وباء سے متاثر ہے جہاں تین کھلاڑی مقیم ہیں ۔
