انگلینڈ نے سری لنکا سے سیریز 3-0جیتی

   

ساوتھمپٹن: انگلینڈ نے سری لنکا کو تیسرے اور آخری ٹی۔20مقابلے میں ہفتہ کو 89رن سے شکست دیکرتین میچوں کی سیریز 3-0سے جیت لی۔ انگلینڈ کے سلامی بلے بازوں جانی بیرسٹو اور ڈیوڈ ملان کے مابین 105رن کی اوپننگ شراکت کی بدولت 20اوور میں چھ وکٹ پر 180رن کا بڑا اسکور بنایا۔ بیرسٹو نے 43گیندو ں پر پانچ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 51رن بنائے جبکہ ملان نے محض 48گیندوں میں پانچ چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 78رن کی دھماکہ خیز اننگز کھیلی۔ اس کے جواب میں سری لنکا کی ٹیم 18.5اوور میں محض 91رن پر سمٹ گئی۔ سری لنکا کے لئے نویں نومبر کے بلے باز بنورا فرنانڈو نے سب سے زیادہ 20رن بنائے ۔ انگلینڈ کی طرف سے ڈیوڈ ویلی نے 27رن دیکر تین وکٹ اور سیم کرین نے 14رن پر دو وکٹ لئے ۔ ملان کو پلیئر آف دی میچ اور کرین کو پلیئر آف دی سیریز کا انعام ملا۔