انگلینڈ نے ٹی 20 جیت لیا ، انڈیا بری طرح ناکام

   

احمدآباد: انگلینڈ نے پندرہ اوورس اور تین گیندوں میں ہدف کو حاصل کرلیا۔ اس طرح سے انگلش ٹیم نے پانچ میچوں کی سیریز میں سبقت حاصل کرلی ہے۔ سیریز کا دوسرا میچ 14 مارچ کو اسی میدان پر کھیلا جائے گا۔ ٹیم انڈیا کے بلے باز پہلے ٹی ٹوینٹی میں کچھ خاص کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کرسکے۔ ٹیم کو پہلے میچ میں آٹھ وکٹوں سے شکست ملی۔ ٹیم انڈیا نے پہلے کھیلتے ہوئے سات وکٹ پر 124 رن بنائے۔ شریاس ائیر نے سب سے زیادہ 67 رنوں کی اننگز کھیلی۔ جواب میں انگلینڈ نے 15.3 اوورس میں ہدف کو حاصل کرلیا۔ پیس بولر جوفرا آرچر کو 4-1-23-3 کی شاندار بولنگ پر میچ ایوارڈ دیا گیا ۔ اس طرح سے انگلش ٹیم نے پانچ میچوں کی سیریز میں سبقت حاصل کرلی ہے۔ سیریز کا دوسرا میچ 14 مارچ کو اسی میدان پر کھیلا جائے گا۔ خیال رہے کہ ٹیم انڈیا گھرمیں پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 130 سے کم رن بنانے کے بعد کبھی نہیں جیت حاصل کرسکی ہے اور سبھی چھ میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ٹیم انڈیا دو مرتبہ انگلینڈ کے خلاف 130 رن تک نہیں پہنچ سکی۔
125 رنوں کے معمولی ہدف کے تعاقب میں اتری انگلینڈ کی ٹیم کو دونوں سلامی بلے باز جیسن رائے (49) اور جوس بٹلر (28) نے تیز شروعاعت دلائی۔
دونوں نے پہلی وکٹ کیلئے آٹھ اوورس میں 72 رن بنائے۔ 89 رن پر دو وکٹ گرنے کے بعد جانی بیرسٹوں نے ناٹ آوٹ 26 رن اور ڈیوڈ ملان نے ناٹ آوٹ 24 رن بناکر ٹیم کو جیت دلادی۔ اس سے پہلے ٹاس ہار کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے ٹیم انڈیا 20 اوورز میں سات وکٹوں پر 124 رنز کا معمولی اسکور ہی بنا سکی۔ ہندوستان کی جانب سے اسکور میں نصف سے زیادہ کا تعاون سریش ایئرکا رہا ، جنہوں نے ٹی 20 کا اپنا سب سے اچھا اسکور کیا۔ ایئر نے آٹھ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 48 گیندوں پر 67 رنز بنائے۔ ریشبھ پنت نے 21 اور ہاردک پانڈیا نے 19 رنز بنائے۔ کپتان وراٹ کوہلی اپنا کھاتہ نہیں کھول سکے۔ انگلینڈ کی طرف سے جوفرا آرچر نے 23 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں۔ قبل ازیں ویراٹ نے ٹاس ہارنے کے بعد کہا کہ عالمی کپ کی تیاری کے لحاظ سے اگلے کچھ مہینے ٹیم کمپوزیشن کے لحاظ سے اہم ہیں۔ روہت کو پہلے کچھ میچوں سے آرام دیا جارہا ہے ، اس طرح اوپننگ میں شیکھردھون اور لوکیش راہل اتریں گے۔ ریشبھ پنت پھرسے وکٹ کیپر کی ذمہ داری میں واپس آئے ہیں اور راہل اوپننگ میں گئے ہیں۔