انگلینڈ نے پہلے ٹی 20 میں نیوزی لینڈ کو شکست دی

   

کرائس چرچ ۔یکم نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) انگلینڈ نے یہاں منعقدہ پہلے ٹوئنٹی 20 میں میزبان نیوزی لینڈ کو سات وکٹوں سے شکست دی۔ کامیابی کیلئے 154 رنز کا مطلوبہ نشانہ مہمان ٹیم نے 18.3 اوورس میں حاصل کرلیا۔ مین آف دی میچ جیمس بینس نے نشانہ کے تعاقب میں انگلش ٹیم کیلئے 38 گیندوں میں 59 رنز اسکور کئے ۔ انگلش کپتان ایان مرگن نے 24 گیندوں میں 4 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے ناقابل تسخیر 34 رنز بنائے ۔