آخری مقام کیلئے پاکستان کو بنگلہ دیش کیخلاف بہت بڑی جیت درکار
چیسٹر لی اسٹریٹ ۔ 3 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) انگلینڈ ورلڈ کپ سیمی فائنلس میں 1992ء ایڈیشن کے بعد آج پہلی مرتبہ داخل ہوا جب اس نے غلطی پر غلطی کرنے والے نیوزی لینڈ کو یہاں 119 رنز سے شکست دیکر پہلی بار خطاب جیتنے کے اپنے خواب کو جگایا ہے۔ جانی بیرسٹو (106) کی سنچری کے بل بوتے پر انگلینڈ نے 305/8 اسکور کیا اور پھر نیوزی لینڈ کو 45 اوورس میں 186 پر آل آوٹ کردیا۔ سیمی فائنلس کے آخری مقام کیلئے پاکستان کو نیوزی لینڈ سے آگے بڑھنے کیلئے جمعہ کو بنگلہ دیش کیخلاف بہت بڑے فرق سے جیتنا ہوگا۔