لندن ۔ 7 جون (سیاست ڈاٹ کام) رواں ورلڈ کپ کی مضبوط دعویدار اور میزبان ٹیم انگلینڈ کا کل یہاں تیسرا مقابلہ بنگلہ دیش سے ہوگا جبکہ فی الحال ٹیموں کے جدول میں پہلے مقام پر فائز نیوزی لینڈ ایک اور ایشیائی ٹیم افغانستان کے خلاف میدان میں ہوگی۔ میزبان انگلینڈ جس نے ٹورنمنٹ کے افتتاحی مقابلہ میں جنوبی افریقہ کو شکست دیکر مہم کا کامیاب آغاز کیا تھا لیکن اسے دوسرے مقابلہ میں مسلسل ناکامیوں سے پریشان پاکستان کے خلاف سنسنی خیز مقابلہ میں شکست برداشت کرنی پڑی تھی حالانکہ اس مقابلہ میں جیوروٹ اور جوس بٹلر نے سنچریاں اسکور کی تھیں۔ بنگلہ دیشی ٹیم جس نے اپنے پہلے مقابلہ میں جنوبی افریقہ کو شکست دیکر کامیاب مہم کا آغاز کیا تھا لیکن اسے دوسرے مقابلہ میں شکست برداشت کرنی پڑی اور وہ کل کھیلے جانے والے مقابلہ میں انگلینڈ کو شکست دینے کیلئے پرعزم ہے۔ انگلینڈ کے اوپنر جانی بیرسٹو جنہوں نے آئی پی ایل میں انتہائی شاندار مظاہرہ کیا ہے لیکن ابتدائی دو مقابلوں میں اس فام کو ظاہر کرنے میں ناکام ہوئے ہیں اور ٹیم انتظامیہ کو امید ہیکہ جیسن رائے کے ساتھ وہ کل ٹیم کو بہتر شروعات فراہم کریںگے۔ دوسرے مقابلہ میں نیوزی لینڈ کا طاقتور اسپنرس پر مشتمل افغانستان کا سامنا کرنا ہے ابتدائی مقابلہ میں سری لنکا کے خلاف شاندار شروعات کرنے کے باوجود بارش کی مداخلت کی وجہ سے افغانستان کو شکست برداشت کرنی پڑی۔ نیوزی لینڈ کے خلاف افغانستانی اسپنرس کے نشانہ پر حریف کپتان کین ولیمسن اور راس ٹیلر کے علاوہ اوپنر مارٹن گپٹل ہوں گے کیونکہ یہ کھلاڑی مقابلہ میں ٹیم کے حق میں کرسکتے ہیں۔ ٹرینٹ بولٹ افغانستانی بیٹسمینوں کیلئے اصل مسئلہ ہوں گے۔