انگلینڈ کا بیرونی سرزمین پر 500 واں ٹسٹ

   

پورٹ الزبتھ ۔16 جنوری (سیاست ڈاٹ کام ) پورٹ الزبتھ میں جمعرات کو شروع ہوئے ٹسٹ میچ انگلینڈ کا بیرونی سر زمین پر 500 واں میچ ہے۔ 1877میں انگلینڈ نے آسٹریلیا کیخلاف پہلا ٹسٹ ملک سے باہر میلبورن میں کھیلا تھا۔ 143 سال بعد اسے 500 ویں ٹسٹ کا موقع جنوبی افریقہ میں ملا ہے ۔ اب تک کھیلے گئے 499 ٹسٹ میچزمیں انگلینڈ گھر سے باہر صرف 29 فیصد میچز جیت سکا ہے جبکہ شکست کا تناسب اس سے زیادہ 37 فیصد کے قریب ہے جبکہ اپنے ملک میں کھیلے گئے 521 میچز میں کامیابی کا تناسب بہتر ہے۔