انگلینڈ کا دورہ نیا تجربہ ہوگا، ٹرافی جیتنے کی کوشش کروں گا: سوریا

   

نئی دہلی، 5 جون (آئی اے این ایس) بائیں ہاتھ کے بیٹنگ کے باصلاحیت کھلاڑی ویبھَو سوریا ونشی، جنہوں نے آئی پی ایل 2025 میں سیزن کے سوپر اسٹرائیکر کا اعزاز حاصل کیا، انہوں نے کہا کہ وہ پہلی بار ہندوستانی انڈر19 ٹیم کے رکن کے طور پر انگلینڈ کے دورے سے سیکھنے کے لیے پرجوش ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ انگلینڈ میں ایک اور ٹرافی جیتنے کی پوری کوشش کریں گے۔ ہندوستان کی انڈر 19 ٹیم کا انگلینڈ کا دورہ 24 جون سے 23 جولائی تک جاری رہے گا، جس میں ایک 50 اوورزکا وارم اپ میچ، پانچ میچوں کی یوتھ ونڈے سیریز اور دو ملٹی ڈے میچ شامل ہوں گے۔ یہ ایک نیا ٹورنمنٹ ہے اور ایک نیا کھیل ہے۔ میں پہلی بار برطانیہ جا رہا ہوں۔ یہ میرے لیے ایک نیا تجربہ ہوگا۔ مجھے وہاں کے کھیل اورگراؤنڈزکو جاننے کا موقع ملے گا۔ ہمارے کپتان، آیوش ماترے اس بار سی ایس کے کے لیے کھیل چکے ہیں۔ تیاری بہت اچھی جا رہی ہے۔ مجھے انگلینڈ میں کھیلنے کا اچھا تجربہ حاصل ہوگا۔ ہم وہاں سے بھی ایک ٹرافی جیتنے کی کوشش کریں گے،سوریا ونشی نے آئی پی ایل ٹی20 ڈاٹ کام پر شائع کی گئی ایک ویڈیو میں کہا۔ سوریا ونشی نے آئی پی ایل میں اپنے کیریئر کا آغاز پہلی گیند پر چھکا مارکرکیا، اور 206.55 کے حیران کن اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ 252 رنز بنائے۔ لیکن ان کی 35 گیندوں پر101 رنزکی طوفانی اننگز، جو گجرات ٹائٹنز کے خلاف تھی، اس سنچری نے سب کو حیرت میں ڈال دیا۔ یہ آئی پی ایل کی تاریخ کی دوسری تیز ترین سنچری تھی۔ آئی پی ایل میں کھیلنا ہرکسی کا خواب ہوتا ہے۔ یہ میرا پہلا سیزن تھا اور مجھے اس سے بہت سی مثبت چیزیں ملی ہیں۔ مجھے یہ سیکھنے کو ملا کہ میں اگلے سیزن میں ٹیم کے لیے کیا کر سکتا ہوں۔ لہٰذا، میں ان شعبوں پر کام کروں گا جہاں میں نے ماضی میں غلطیاں کی تھیں، اور میں اگلے سیزن میں ٹیم کے لیے بہتر کارکردگی دکھانے کی کوشش کروں گا۔ میں نے یہ سیکھا ہے کہ مجھے ماضی کی نسبت دو گنا بہتر کارکردگی دکھانی ہوگی، تاکہ میری ٹیم اگلے سال فائنل میں پہنچ سکے۔ میں اس پر توجہ دوں گا کہ میں اپنی ٹیم کے لیے اگلے سیزن میں کامیابی حاصل کرنے میں کتنا تعاون دے سکتا ہوں، سوریا ونشی نے بات مکمل کی۔یادر ہے کہ سوریاونشی اس وقت ہندوستانی کرکٹ میں ایک اہم موضوع ہے اور امید کی جارہی ہے کہ جلد ہی وہ ہندوستانی ٹیم کا حصہ ہوں گے ۔