انگلینڈ کا سابق فوجی یوکرین میں ہلاک

   

لندن: ایک سابق برطانوی فوجی یوکرین میں مبینہ طور پر روسی افواج سے لڑتے ہوئے مارا گیا۔ میڈیا کے مطابق مارچ میں برطانوی فوج چھوڑ کر یوکرین کا سفر کرنے والے جارڈن گیٹلیکی روسی افواج سے لڑنے کے دوران ہلاک ہونے کی خبر جمعہ کے روز سامنے آئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق برطانوی فوجی جورڈن گیٹلی نے مارچ میں برطانوی فوج کو خیر باد کہہ دیا تھا جس کے بعد سے وہ یوکرین کے فوجیوں کو روس کے خلاف اپنے ملک کے دفاع میں مدد فراہم کر رہے تھے۔رپورٹس کے مطابق جارڈن گیٹلی کے والد نے سوشل میڈیا پرا طلاع دی کہ بیٹے کی موت یوکرین کے مشرقی شہر سیوروڈونتسک میںروسی افواج سے لڑتے ہوئے ہوئی۔ انہوں نے اپنے بیٹے کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اسے ایک ہیرو قرار دیا۔