انگلینڈ کو ونڈے ورلڈ کپ جیتنے کا سنہری موقع :براڈ

   

لندن۔11 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) انگلینڈ کے فاسٹ بولر اسٹورٹ براڈ نے کہا کہ ان کی ٹیم کے پاس 30 مئی کو شروع ہو رہے ورلڈ کپ میں خطاب جیتنے کا سنہری موقع ہے۔ ملک کے لئے 121 ونڈے میچ کھیلنے والے اسٹیورڈ کا خیال ہے کہ جیسن رائے، جانی بییرسٹو، جیو روٹ، مورگن، بین اسٹوکس، جوس بٹلر اور معین علی جیسے کھلاڑیوں کی وجہ سے ونڈے میں یہ اب تک کی انگلینڈ کی سب سے مضبوط ٹیم ہے۔ انہوں نے یہاں ایک پروگرام میں کہا کہ ٹیم کے لئے 50 اوورس کے ورلڈ کپ میں جیت درج کرنے کا یہ بہترین موقع ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس ٹیم میں فی الحال جس سطح کے کھلاڑی ہیں اس طرح کے کھلاڑی میں نے کسی بھی انگلینڈ کی ٹیم میں نہیں دیکھے۔خاص طور پر بیٹنگ میںٹاپ سات بیٹسمین شاندار ہیں۔ انگلینڈ کی ٹیم اب تک ونڈے ورلڈ کپ کا خطاب جیتنے میں ناکام رہی ہے۔ آئی سی سی ٹرافی کے نام پر ٹیم کے پاس صرف ٹی 20 ورلڈ کپ (2010) کا خطاب ہے۔