انگلینڈ کو پاکستان نے پہلے T-20میں شکست دی

   

ناٹنگھم : ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کے شاندارمظاہرے کی بدولت پاکستان نے یہاں جمعہ کو انگلینڈ کو پہلے ہائی اسکورنگ T-20مقابلے میں 31 رن سے شکست دے کر تین میچوں کی اس سیریز میں 1-0 کی سبقت حاصل کرلی۔ٹاس ہارکر پہلے بلے aبازی کرنے اتری پاکستان کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورمیں 232 رن کا بڑااسکور کھڑاکیا۔ جواب میں انگلینڈ کی ٹیم 19.2 اوورمیں 201 رن پر آل آوٹ ہوگئی۔ سلامی بلے باز محمد رضوان اورکپتان بابراعظم نے ٹیم کو شاندارآغازدلایا۔ دونوں نے پہلے وکٹ کے لئے 150 رن کی اہم شراکت داری کی۔ رضوان نے 41 گیندوں پر 63 رن کی اننگ میں آٹھ چوکے اورایک چھکا لگایا۔ جبکہ بابر نے 49 گیندوں پر 85 رن کی طوفانی اننگز میں آٹھ چوکے اور تین چھکے لگائے ۔ دونوں کے آوٹ ہونے کے بعد صہیب مقصود، فخرزمان اور محمد حفیظ نے چھوٹی لیکن عمدہ اننگز کھیل کر ٹیم کو 232 کے بڑے اسکور تک پہنچایا۔ مقصود نے سات گیندوں پر 19، فخر نے آٹھ گیندوں پر 26 اورحفیظ نے 10 گیندوں پر 24 رن بنائے ۔پاکستان کی گیندبازی بھی بہتر رہی، کیونکہ تمام گیندباز وکٹ لینے میں کامیاب رہے ۔ شاہین آفریدی اورشاداب خان نے تین تین، جبکہ عماد وسیم، محمد حسنین اورحارث رؤف نے ایک ایک وکٹ لیا۔ پاکستان کی فیلڈنگ بھی اچھی رہی۔ انگلینڈ کی بات کریں تو بلے بازی میں صرف لیام لونگسٹون ہی کامیاب رہے ۔ ان کی سنچری کی بدولت ہی انگلینڈ 200 کے اسکورتک پہنچ پایا۔ لونگسٹون نے چھ چوکوں اورنوچھکوں کی بدولت 43 گیندوں پر 103 رن کی دھماکے داراننگ کھیلی، جوانگلینڈ کی جانب سے بین الاقوامی ٹی-20 مقابلے میں سب سے تیز سنچری اننگز ہے ۔ ان کے علاوہ سلامی بلے باز جیسن رائے نے اچھی بلے بازی کی۔ رائے نے دوچوکوں اورتین چھکوں کے سہارے 13 گیندوں پر 32 رن کی طوفانی اننگ کھیلی۔ وہیں گیندبازی میں ٹام کرین نے سب سے زیادہ دو، جبکہ ڈیوڈ ولی، ثاقب محمود اورلوئیس گریگری نے ایک ایک وکٹ لیا۔ 3.2 اوورمیں 30 رن دے کر تین وکٹ لینے والے شاہین آفریدی کو ‘پلیئر آف دی میچ، منتخب کیا گیا۔دونوں ٹیمیں اتوار18 جولائی کو لیڈس میں دوسرا ٹی-20 مقابلہ کھیلیں گی۔