ناگپور :ہندوستان نے انگلینڈ کے خلاف ٹی-20 سیریز جیتنے کے بعد اب یک روزہ سیریز کی شروعات بھی فتح کے ساتھ کی ہے۔ 3 یک روزہ میچوں کی اس سیریز کے پہلے میچ میں آج ہندوستان نے انگلینڈ کو 68 گیندیں باقی رہتے 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔ناگپور میں کھیلے گئے اس میچ میں جیت کے ہیرو شبھمن گل اور شریئس ایئر کے ساتھ ساتھ بہترین بلے بازی کرنے والے اکشر پٹیل بھی رہے۔ تینوں ہی کھلاڑیوں نے اپنی اپنی نصف سنچری مکمل کی۔