انگلینڈ کو60 اوورس میں آل آوٹ کرنے کا یقین تھا :کوہلی

   

لندن۔ ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی نے یہاں دوسرے ٹسٹ میں انگلینڈ کے خلاف151 رنزکی شاندار جیت درج کرنے کے بعد کہا کہ انہیں اور ٹیم کے دیگر ارکان کو یقین تھا کہ وہ انگلینڈ کی ٹیم کو دوسری اننگزمیں60 اوور میں آوٹ کرسکتے ہیں۔ میچ کے اختتام کے بعد وراٹ نے کہا پوری ٹیم پر بہت فخر ہے ۔ جس طرح ہم نے اپنے منصوبوں کو عملی جامہ پہنایا وہ قابل تعریف ہے ۔ہمیں پچ سے پہلے تین دنوں میں زیادہ مدد نہیں ملی ۔ پہلا دن سب سے مشکل تھا۔ دباؤ میں آنے کے بعد جس طرح ہم نے خاص طور پرسمیع اور بمراہ نے جس کرکٹ کھیلی وہ قابل تعریف اور شاندار تھی۔ ہمیںکامیابی کا یقین تھا ۔