انگلینڈ کی آئرلینڈ کے خلاف عالمی ریکارڈ کامیابی

   

ڈبلن ۔ انگلینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیم اس وقت آئرلینڈ کے دورے پر ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ونڈے میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ ریکارڈ مقابلہ بنا ہے ۔ انگلینڈ کی کپتان کیٹ کراس نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ ان کی ٹیم نے 320 رنزکا بڑا اسکور بنایا۔ اس کا تعاقب میں آئرش ٹیم صرف 16.5 اوورز میں 45 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ انگلینڈ نے یہ میچ 150 رنز سے جیت کر ایک عظیم ریکارڈ بنا دیا۔ خواتین کی ونڈے کرکٹ کی تاریخ میں رنزکے لحاظ سے یہ انگلینڈ کی سب سے بڑی کامیابی ہے۔ انگلینڈ نے جہاں ونڈے میں سب سے بڑی کامیابی درج کی وہیں آئرلینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیم نے شرمناک منفی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔ آئرلینڈ کا 45 رنز پر آل آؤٹ ہونا ونڈے کرکٹ میں اب تک کا سب سے کم اسکور ہے۔ انگلینڈ کے بولروں نے پہلے ہی اوور سے ہی میزبان ٹیم کو نقصان دینے کا سلسلہ شروع کر دیا تھا جو17ویں اوور میں آل آؤٹ ہونے کے بعد کے ختم ہوگیا۔ کپتان کیٹ کراس نے بولنگ کا آغازکیا اور تیسری ہی گیند پر آئرلینڈ کے اوپنر اورکپتان گیبی لیوس کو بولڈ کردیا۔ اوورکی آخری گیند پر ایمی ہنٹرکو بھی 2 رنز کے انفرادی اسکور پر پویلین بھیج دیا گیا۔ کیٹ کراس نے پہلے ہی اوور میں جو تباہی مچائی اسے انگلینڈ کے باقی بولروں نے بھی جاری رکھا۔ جس کی وجہ سے پوری آئرش ٹیم ریت کے قلعے کی طرح ڈھیر ہوگئی۔ تیسرے اوور میں کراس دوبارہ بولنگ کرنے آئی۔ اس بار اورلا پرینڈرگاسٹ ان کا شکار بنی۔ اس میچ میں کراس نے4 اوورز میں 8 وکٹوں کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں۔ انگلینڈ کی بولنگ نے شاید آئرلینڈ کوگھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا ہو لیکن انہیں مضبوط اسکور فراہم کرنے کا کام ٹیم کے اوپنر ٹیمی بیومونٹ نے کیا۔ اپنی اننگز کے دوران بیومونٹ نے میزبان ملک کے بولروں کی خوب پٹائی کی۔ انہوں نے صرف 139گیندوں میں 150 رنز بنائے۔ ان کی اننگز کی وجہ سے ہی انگلینڈ کی ٹیم 321 رنزکا ہمالیائی ہدف دینے میں کامیاب رہی۔