برمنگھم ۔ 30 جون (سیاست ڈاٹ کام) آئی سی سی ورلڈ کپ 2019 کے 38 ویں میچ میں ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان میچ کھیلا جارہا ہے۔ انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔آئی سی سی ورلڈ کپ 2019 کے 38 ویں میچ میں ہندوستان اورانگلینڈ کے درمیان میچ کھیلا جارہا ہے۔ انگلینڈ نے ٹاس جیت کرپہلے بازی کرتے ہوئے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا اور ٹیم انڈیا کو 338 رنوں کا ہدف دیا ہے۔ انگلینڈ کی طرف سے جانی بیرسٹو نے شاندار سنچری لگائی جبکہ بین اسٹوکس نے 79 اورجیسن رائے نے 66 رنوں کی شاندار اننگ کھیلی۔ ہندوستان کی طرف سے محمدسمیع نے انگلینڈ کو5 جھٹکے دیئے ہیں۔ انگلینڈ نے 50 اوور میں 7 وکٹ کے نقصان پر 337 رن بنائے۔جانی بیرسٹو طوفانی نصف سنچری بناکرمحمدسمیع کا شکار بنے۔ محمدسمیع نے جانی بیرسٹوکورشبھ پنت کے ہاتھوں کیچ آوٹ کرایا۔ انہوں نے آوٹ ہونے سے قبل 109 گیندوں پر 111 رن بنائے۔ اس سے قبل بیرسٹو طوفانی اننگ کھیلتے ہوئے 90 گیندوں پرشاندارسنچری بنائی۔ وہیں جیسن رائینے بھی اپنی نصف سنچری مکمل کرنے کے بعد کلدیپ یادو کا شکار بنے۔ انہیں جڈیجہ نے رویندرجڈیجہ کے ہاتھوں کیچ آوٹ کرایا۔ محمدسمیع نے ایان مورگن کو ایک رن کے اسکور پراپنا شکار بنایا۔ بین اسٹوکس نے آوٹ ہونے سے قبل 79 رنوں کی طوفانی اننگ کھیلی جبکہ جو روٹ نے 44 رن بنائے۔ ہندوستان کی طرف سے محمدسمیع نے پانچ وکٹ لئے جبکہ جسپریت بمراہ اورکلدیپ یادو نے ایک ایک کامیابی حاصل کیانگلینڈ کی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی اور جبکہ ٹیم انڈیا میں ایک تبدیلی کی گئی ہے۔ انگلینڈ کی ٹیم میں لیام پلنکٹ اور جیسن رائے کو جگہ دی گئی ہے جبکہ ٹیم انڈیا میں وجے شنکر کی جگہ پر ریشبھ پنت کو جگہ ملی ہے۔ خیال رہے کہ انگلینڈ کیلئے یہ کرو یا مرو کا مقابلہ ہے اور سیمی فائنل میں پہنچنے کیلئے اس کو ہر حال میں یہ میچ جیتا ہوگا جبکہ ہندوستان اس میگا ایونٹ میں اب تک کوئی میچ نہیں ہارا ہے اور 6 میچوں میں 11 پوائنٹس کے ساتھ وہ پوائنٹس ٹیبل میں دوسرے نمبر پر ہے۔ٹیم انڈیا : روہت شرما ، کے ایل راہل ، وراٹ کوہلی ، ریشبھ پنت ، ایم ایس دھونی ، کیدار جادھو ، ہاردک پانڈیا ، کلدیپ یادو ، یجویندر چہل ، محمد سمیع اور جسپریت بمراہ۔انگلینڈ کی ٹیم : جیسن رائے ، جونی بیرسٹو ، جو روٹ ، این مورگن ، بین اسٹوکس ، جوس بٹلر ، کرس ووکس ، لیام پلنکٹ ، عادل رشید ، جوفرا آرچر اور مارک ووڈ۔