انگلینڈ کی خاتون ٹیمآئرلینڈ کے خلاف کامیاب

   

ساؤتھمپٹن، 17جون (یو این آئی) سوفی ایکلسٹن (تین وکٹ) کے بعد کپتان نیٹلی سائور-برنٹ (48) رن کے شاندار کارکردگی کی بدولت انگلینڈ کی خاتون ٹیم نے ویمنز ٹی 20ورلڈ کپ کے آٹھویں مقابلے میں آئرلینڈ کو 15 گیندیں باقی رہتے چار وکٹ سے شکست دی۔انگلینڈ کی خاتون ٹیم نے اس مقابلے میں ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ آئرلینڈ کی ٹیم انگلینڈ کی بولنگ کے آگے کھل کر نہیں کھیل سکی اور مقررہ اووروں میں نو وکٹ پر 118رنز کا اسکور بنایا۔ آرلا پرینڈرگسٹ(26)، لوئیز لٹل (ناٹ آؤٹ 26)، الانا ڈالزیل (14)، لی پال اور اے ٹیکٹر نے (10) رنوں کا تعاون دیا۔انگلینڈ کے لیے سوفی ایکلسٹن نے تین وکٹ لیے ۔ شارلٹ ڈین اور ڈینیل گبسن کو فی کس وکٹ ملے ۔ انگلینڈ نے 17.3 اووروں میں چھ وکٹ پر 119 رن بنا کر مقابلہ چار وکٹ سے اپنے نام کرلیا۔ نیٹلی سائیور برنٹ نے 37 گیندوں میں (48) رنوں کی اننگ کھیلی۔ انہوں نے اپنی اننگ میں چار چوکے لگائے ۔ ہیدر نائٹ نے (26)اور ڈینیئل وائٹ نے (16) رنوں کا تعاون دیا۔ آئرلینڈ کے لیے ایمی میگوائر اور آرلا پرینڈرگسٹ نے دو-دو وکٹ لیے ۔