انگلینڈ کے انکار کے بعد پاکستانی شائقین کا سوشل میڈیا پر غصہ

   

کراچی ۔انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے پاکستان آنے سے انکار کے بعد سوشل میڈیا پرپاکستانی کرکٹ شائقین نے غصے اور مایوسی کا اظہارکیا ہے۔سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر انگلینڈ‘ پاکستان بمقابلہ انگلینڈ‘ اور اسی متعلق دیگر ٹرینڈزگردش کررہے ہیں۔ آن لائن میگزین خلیج میگ نے لکھا کہ پاکستان مستقبل کی ملکہ اور بادشاہ کے لیے تو محفوظ ہے لیکن کرکٹ ٹیم کے لیے نہیں۔ اس کے تبصرہ پر برطانوی شہزادہ اور ان کی اہلیہ کی تصویر منسلک کی گئی ہے۔انگلینڈ کے انکار سے کسی کو ورلڈ کپ 92 کی یاد آگئی،جب عمران خان کی قیادت میں پاکستان نے انگلینڈ کو 22 رنز سے شکست دی تھی۔کسی نے کہا اب آئی سی سی میں دوگروپ واضح طور پر نظر آ رہے ہیں جو کرکٹ کے لیے اچھا نہیں ہے۔شہزادہ ولیم اورکیٹ میڈلٹن کے دورہ پاکستان کے دوران کرکٹ کھیلتے بھی تصویریں شائع کی جارہی ہیں، جس پر کہا جارہا ہے کہ اگرپاکستان ایک محفوظ ملک نہ ہوتا تو یہ ایسے کرکٹ نہ کھیل رہے ہوتے۔ یاد رہے کہ نیوزی لینڈ کی جانب سے میچ سے چند منٹوں قبل دورہ پاکستان ختم کرنے کے بعد اب انگلینڈ نے بھی دورہ پاکستان منسوخ کرتے ہوئے اس سے دستبرداری کا اعلان کیا ہے۔ ای سی بی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ انہوں نے اپنی دونوں مینز اور ویمنز ٹیموں کی دورہ پاکستان سے دستبرداری کا فیصلہ کیا ہے۔