انگلینڈ کے سفر میں محتاط رہیں

   

بنکاک : تھائی لینڈ نے اپنے شہریوں کو انگلینڈ کی سیاحت سے پرہیز کی تنبیہ کی ہے۔تھائی لینڈ کے لندن سفارت خانے نے اپنی انٹر نیٹ سائٹ سے موضوع سے متعلق بیان جاری کیا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ تھائی لینڈ سے انگلینڈ آنے والے سیاح یا پھر یہاں مقیم تھائی لینڈ کے شہری پْر ہجوم مقامات سے دْور رہیں۔ خاص طور پر ہول، لیور پول، برسٹل، مانچسٹر، سٹاک۔آن۔ٹرنٹ اور بلیک پول شہروں اور شمالی آئرلینڈ کے دارالحکومت بلفاسٹ کی سیاحت کے دوران محتاط رہا جائے”۔