انگلینڈ ۔ امریکہ ویمنس فٹبال ورلڈ کپ خطاب پر قبضہ کیلئے پرجوش

   

لیون (فرانس) ۔ یکم ؍ جولائی (سیاست ڈاٹ کام) تاریخ میں پہلی مرتبہ انگلینڈ ۔ امریکہ نے ویمنس ورلڈ کپ خطاب چھیننے کیلئے بے تاب ہے اور فائنل مقابلہ بہت ہی سخت ہونے کا امکان ہے۔ کوارٹر فائنل میں امریکہ نے اسپین کو 2-1 سے شکست دی اور انگلینڈ نے میزبان ٹیم فرانس کو شکست دی تھی۔ سیمی فائنل مقابلوں میں فرانس کے ہزاروں شائقین جس میں اکثریت خواتین کی تھی اپنے اپنے ٹی ونر پر سیٹس کے سامنے بیٹھے ان مقابلوں کو مشاہدہ کیا۔ امریکہ ۔ انگلینڈ کا مقابلہ منگل کو لیون اسٹیڈیم میں ہوگا۔ انگلینڈ کے مشہور و مقبول فٹبال کھلاڑی فل نوائل نے اتوار کو اخباری نمائندوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ زندگی میں اس طرح کے مواقع کم ہی مہیا ہوتے ہیں اور میں تمام شائقین کے چہروں پر مسکراہٹ دیکھنا چاہتا ہوں۔ امریکہ کیلئے یہ چوتھا موقع ہوگا اگر وہ اس خطاب کو اپنے نام کرتا ہے اور وہ بلاشبہ دنیا کی سب سے بہترین ٹیم کہلاتی ہے۔ ملک امریکہ دراصل خواتین فٹبال کا گرجا گھر ہے جس میں مرد سے زیادہ خواتین فٹبال میں آمدنی ہوتی ہے۔