انگلینڈ ۔ ویسٹ انڈیز تیسرا اور آخری ٹسٹ، ونڈیز 197 پر ڈھیر

   

Ferty9 Clinic

مانچسٹر ۔ فاسٹ بولر اسٹورٹ براڈ 31 رن دے کر 6 وکٹ کی خطرناک گیند بازی کی بدولت انگلینڈ نے تیسرے اور آخری ٹیسٹ کے تیسرے دن ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو اتوار کے روز پہلی اننگز میں 197 رنز پر ڈھیر کردیا ہے ۔ اس طرح انگلینڈ کو پہلی اننگز میں 172 رنز کی مضبوط برتری حاصل ہوگئی ہے ۔ انگلینڈ نے پہلی اننگز میں 369 رنز بنائے تھے ۔ ویسٹ انڈیز نے کل کی چھ وکٹوں کے نقصان پر137 رنز سے آگے کھیلنا شروع کیا تھا اور باقی چار وکٹیں 60 رنز کا اضافہ کرکے گنوا بیٹھی تھی ، چاروں وکٹیں آج براڈ کو حاصل ہوئیں ۔ براڈ نے 14 اوورز میں 31 رن دے کر چھ وکٹیں حاصل کیں۔ انگلینڈ کے خلاف جاری آخری اور فیصلہ کن ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں مہمان ٹیم نے دوسرے روز کھیل ختم ہونے تک اپنی پہلی اننگز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 137 رنز بنا لئے تھے اور اسے میزبان ٹیم کی پہلی اننگز کا اسکور برابر کرنے کیلئے مزید 232 رنز درکار تھے ۔ دریں اثناء انگلش ٹیم پہلی اننگز میں 369 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی تھی، اولی پوپ 91، بٹلر 67 اور براڈ 62 رنز بنا کر نمایاں رہے ۔دوسرے روز انگلش ٹیم نے 258 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ پر پہلی ادھوری اننگز دوبارہ شروع کی تو پوری ٹیم 369 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، اولی پوپ 91 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے ۔ جوز بٹلر 67 اور اسٹورٹ براڈ 62 رنز بنا کر دیگر نمایاں بلے باز رہے ۔کرس ووکس 1، جوفرا آرچر 3 اور جیمز اینڈرسن 11 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔ڈومینک بیس 18 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے ، کیمر روچ نے 4، روسٹن چیس اور شینن گبرائل نے 2، 2 اور جیسن ہولڈر نے ایک وکٹ لی۔ جواب میں ویسٹ انڈین ٹیم نے دوسرے روز کھیل ختم ہونے تک اپنی پہلی اننگز میں 6 وکٹوں پر 137 رنز بنا لئے تھے اور اسے انگلینڈ کی پہلی اننگز کا اسکور برابر کرنے کیلئے مزید 232 رنز درکار تھے ، اینڈرسن اور براڈ نے عمدہ بالنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف بلے بازوں کو زیادہ دیر تک وکٹ پر نہ ٹھہرنے دیا۔ کریگ بریتھویٹ 1، کیمپبیل 32، شائی ہوپ 17، بروکس 4، چیس 9 اور بلیک ووڈ 26 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔کپتان جیسن ہولڈر 24 اور ڈورچ 10 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے ، اینڈرسن اور براڈ نے 2، 2 آرچر اور ووکس نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔براڈ نے 62 رنز کی طوفانی اننگز کھیل کر انگلینڈ کو 369 تک پہنچایا تھا اور پھر چھ وکٹیں لیں اور ونڈیز کو اپنے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا ۔ براڈ نے ان چھ وکٹوں سے اپنی وکٹ کی تعداد 497 کرلی ہے اور وہ 500 وکٹیں مکمل کرنے سے صرف تین وکٹ دور ہیں۔ کپتان جیسن ہولڈر نے 24 اور شین ڈوریچ نے 10 رنز بنائے ۔ دونوں نے ٹیم کا اسکور 178 رنز تک پہنچایا۔ ہولڈر کو ایل بی ڈبلیو کرکے براڈ نے انگلینڈ کی ساتویں کامیابی حاصل کی۔ ہولڈر نے 82 گیندوں پر 46 رنز میں 6 چوکے لگائے ۔ براڈ نے راخیم کارن وال اور کیمر روچ کو 63 ویں اوور میں پویلین بھیج دیا۔ کارن وال نے 10 رنز بنائے جبکہ روچ کا کھاتہ نہیں کھلا۔براڈ نے ڈورچ کو کرس ووکس کے ہاتھوں کیچ کراکر ویسٹ انڈیز کی اننگز 197 پر سمیٹ دی ۔ ڈورچ نے 63 گیندوں پر 37 رنز میں پانچ چوکے لگائے ۔ براڈ کی چھ وکٹوں کے علاوہ ، جیمز اینڈرسن نے دو جبکہ جوفرا آرچر اور کرس ووکس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔انگلینڈ نے دوپہر کے کھانے تک کوئی وکٹ کھوئے بغیر 10 رنز بنائے ہیں اور ان کی مجموعی برتری 182 رنز ہوگئی ہے ۔