وشاکھاپٹنم۔ ڈاکٹر وائی ایس راج شیکھرا ریڈی اے سی اے۔ وی ڈی سی اے کرکٹ اسٹیڈیم میں دوسرے ٹسٹ میں ہندوستان کو شکست دینے کے لیے 399 رنزکے تعاقب میں انگلینڈ نے تیسرے دن کا کھیل 14 اوورز میں67/1 پر ختم کیا۔ ہندوستان مقابلے میں مستحکم موقف میں لیکن انگلینڈ کی جانب سے ٹسٹ کرکٹ کھیلنے کے اپنے باز بال اندازکے ذریعے ایک نا ممکن تعاقب کرنے کا امکان بھی باقی ہے۔ بین ڈکٹ نے روی چندرن اشون کے ہاتھوں آؤٹ ہونے سے قبل زیک کرولی کے ساتھ پچاس رنزکی ابتدائی شراکت میں28 رنز بنائے۔کرولی 29 پر ناٹ آؤٹ رہے ان کے ساتھ نائیٹ واچ مین ریحان احمد 9 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ ہیں۔ انگلینڈکو بزبال کے دور کا اب تک کا سب سے مشکل چیلنج میں حیران کن فتح کے لیے مزید 332 رنز درکار ہیں۔ ہندوستان میں چوتھی اننگز کے تعاقب میں اب تک کسی بھی ٹیم نے 300 رنز نہیں بنائے ہیں اور انگلینڈ کے چیلنج میں متغیر اچھال والی پچ کے ساتھ ساتھ جو روٹ کی دائیں چھوٹی انگلی کی چوٹ بھی شامل ہے۔ تیسرے دن میں 14 اوورز باقی تھے، ڈکٹ اور کرولی نے مکیش کمار کو دو چوکے لگائے، حالانکہ بمراہ کو نئی گیند ملی۔ کرولی نے کلدیپ یادیوکو چھ رنز کیلئے سوئپ لگائی اس کے بعد ڈکٹ نے سوئپ سیان پر دو چوکے لگائے۔لیکن اشون نے ڈکٹ کے قیام کو ایک ڈرفٹنگ ان ڈلیوری کے ساتھ ختم کیا جسے وکٹ کیپرکے ایس بھرت ایک چست کیچ نے ممکن بنایا۔ اس کے بعد ریحان نے ٹسٹ کرکٹ کے ایک دلفریب دن کو ختم کرنے کے لیے اکشر کی بولنگ پر دو چوکے لگائے۔ قبل ازیں شبمن گل کی تیسری ٹسٹ سنچری اور اکشر پٹیل اور اشون کی کچھ اہم شراکت کی بدولت ہندوستان کی دوسری اننگز 78.3 اوورز میں 255 رنز پر ختم ہوئی۔ گل کو ابتدائی طور پر قسمت کے کچھ مواقع ملے اور انہوں نے147 گیندوں پر 104 رنز بنایا، یہ ان کی تیسرے نمبر پر پہلی ٹسٹ سنچری تھی ۔انہوں نے شریاس ایرکے ساتھ 81 اور پھر پٹیل (45) کے ساتھ 89 رنزکی شراکت داری کی ۔ انگلینڈ کے لیے اسپنرز ٹام ہارٹلی اور ریحان احمد نے اپنے درمیان سات وکٹیں حاصل کیں کیونکہ انگلی کی زخم کی وجہ سے مہمان ٹیم کو روٹ کی کمی کے باوجود ہندوستانی لوور تیزی سے پویلین لوٹ گیا ۔
مختصر اسکور: ہندوستان 396 اور 255 رنز (شبمن گل104، اکشر پٹیل 45؛ ٹام ہارٹلی 4-77، ریحان احمد 3-88) انگلینڈ 14 اوورز میں 67/1 رنز (زیک کرولی 29 ناٹ آؤٹ؛ روی چندرن اشون 1-8) 332 رنز ہنوز درکار۔