لندن : اس میں کوئی شک نہیں کہ انگور انسانی صحت کے لیے بے شمار اور متنوع فوائد کا حامل میوہ ہے۔ایک نئی تحقیق سے پتا چلا ہے کہ انگور کھانے سے ڈیمنشیا ہونے کے امکانات کم ہوتے ہیں۔ یہ دریافت، جو فوڈز جریدے میں شائع ہونے والے مطالعات کی ایک سیریز کے حصے کے طور پر سامنے آئی ہے۔ اس تحقیق میں انگور کھانے سے انسانی صحت پر مرتب ہونے والے مثبت اثرات کی ایک وسیع فہرست شامل کی گئی ہے۔یونیورسٹی آف ویسٹرن نیو انگلینڈ کے محققین کے مطابق انگور خاص طور پر ان لوگوں کے لیے فائدہ مند ہیں جو چکنائی سے بھرپور مغربی غذا استعمال کرتے ہیں، کیونکہ یہ پھل (قدرتی) کیمیائی مرکبات سے بھرپور ہوتے ہیں جو کہ صحت مند آنتوں کے بیکٹیریا اور کولیسٹرول کو کم کرتے ہیں۔انگور میں اینٹی آکسیڈنٹس بھی زیادہ ہوتے ہیں، جو صحت کو بہتر بنانے اور بیماری اور کینسر سے بچنے کیلئے جانا جاتا ہے۔