انیت پڈا کو اسکول سے ملی محبت نے جذباتی کردیا

   

ممبئی، یکم اگست (آئی اے این ایس)۔ حال ہی میں ریلیز ہوئی فلم سیارہ میں اداکاری سے ناظرین کا دل جیتنے والی اداکارہ انیت پڈا اپنی پرانی درسگاہ، امرتسر کے اسکول ڈیلزکی جانب سے ملنے والی محبت سے بے حد جذباتی ہوگئیں۔ اداکارہ نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئرکی جس میں ان کے اساتذہ ان کے اسکول کے دنوں کو یاد کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ اس کے ساتھ انیت نے ایک طویل جذباتی نوٹ میں لکھا کہ اسکول نے انہیں خواب دیکھنے کا حوصلہ دیا اور ان پر اس وقت یقین کیا جب انہیں خود پر اعتماد نہیں تھا۔انیت نے لکھا میں الفاظ میں بیان نہیں کر سکتی کہ یہ ویڈیو دیکھ کرکیسا محسوس ہوا، چہرے پر مسکراہٹ تھی اور آنکھوں میں آنسو۔ آج بھی سیٹ پر جب جاتی ہوں تو اندر سے وہی چھوٹی سی لڑکی محسوس کرتی ہوں جو اسپرنگ ڈیل یونیفارم میں بیٹھ کر یہ خواب دیکھا کرتی تھی۔انہوں نے مزید لکھا میں امید کرتی ہوں کہ فلم سے ہی نہیں، اپنی شخصیت سے بھی آپ کو فخر محسوس کرا سکوں۔ آپ نے مجھے صرف تعلیم ہی نہیں دی بلکہ میری شناخت کا ایک ایسا حصہ بھی دیا جو ہمیشہ میرے ساتھ رہے گا۔فلم سیارہ اب تک باکس آفس پر 274 کروڑ روپے کا بزنس کر چکی ہے اور دوسرے ہفتے میں بھی کامیابی سے چل رہی ہے۔