انیسہ کا ریکارڈ گول، مراکش پری کوارٹر فائنل میں داخل

   

میلبورن ۔ تین ممالک کی نمائندگی کرنے والی مراکش کی فٹبالر انیسہ لہماری کے گول نے ویمنز فٹبال ورلڈکپ میں اپنی ٹیم کو پری کوارٹر فائنل میں پہنچادیا۔ انیسہ اس سے قبل فرانس اور الجزائر کی نمائندگی بھی کرچکی ہیں۔ میگا ایونٹ کے گروپ جی کے میچ میں مراکش اورکولمبیا کی ٹیمیںآمنے سامنے تھیں جس میں مراکش نے حریف کو1-0 سے شکست دے کر میگا ایونٹ کی اپنی پہلی ہی شرکت میں پری کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔اس کامیابی میں نمایاں کردار انیسہ لہماری نے ادا کیا جنہوں نے مقابلے کا واحد اور فیصلہ کن گول کیا۔انیسہ فرانس میں پیدا ہوئی جبکہ مراکش کی ٹیم کی نمائندگی سے قبل فرانس کی انڈر16 ویمن فٹ بال ٹیم کا حصہ رہیں۔ وہ اس سال کے آغاز میں الجزائرکے اسکواڈ کا بھی حصہ رہیں۔دو ممالک کی نمائندگی کے بعد وہ مراکش منتقل ہوئیں اور جاری ویمن ورلڈکپ میں مراکش کی نمائندگی کررہی ہیں۔انیسہ کے والد کا تعلق الجزائر سے ہے جبکہ والدہ مراکش سے تعلق رکھتی ہیں۔