انیس الغرباء کی تعمیر کیلئے 20 کروڑ جاری کئے جائیں اسمبلی میں مجلسی رکن کی نمائندگی

   

حیدرآباد: مجلس کے رکن محمد معظم خاں نے انیس الغرباء کے تعمیری کاموں کیلئے 20 کروڑ روپئے کی اجرائی کا مطالبہ کیا۔ وقفہ صفر کے دوران یہ مسئلہ پیش کرتے ہوئے معظم خاں نے کہا کہ انیس الغرباء کی تعمیر کیلئے حکومت نے ایک ایکر اراضی الاٹ کی ہے اور تعمیری کام شروع ہوچکا ہے ۔ 20 کروڑ روپئے کی کمی کے سبب کام روک دیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ درگاہ حضرت برہنہ شاہؒ کے قریب کامپلکس کی تعمیر کا کام فنڈس کی کمی کے باعث بند ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامک سنٹر کے لئے حکومت نے اراضی الاٹ کردی لیکن تعمیر کا آغاز نہیں ہوا۔ ان کاموں کی عاجلانہ تکمیل کیلئے حکومت کو اقدامات کرنے چاہئے ۔ وزیر داخلہ محمد محمود علی نے اس سلسلہ میں ضروری کارروائی کا تیقن دیا۔